..................................................... ......................
Welcome to MANSOOR MEHDI   Click to listen highlighted text! Welcome to MANSOOR MEHDI

دوستی کا عالمی دن

منصور مہدی

آج دوستی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ جس کا مقصد دوستی کے رشتے کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ اس کے منانے کا باقاعدہ آغاز 1958میں پیراگوائے سے ہوا۔ اگرچہ امریکہ اور چند دوسرے ممالک میں یہ دن 1919سے منایا جا رہاہے۔ دنیا کے دیگر ممالک میں یہ دن مختلف تواریخ کو منایا جاتا رہا ۔ بھارت اور دیگر مشرقی ممالک میں یہ دن اگست کی پہلی اتوار کو منایا جاتا تھا ۔لیکن 27اپریل 2011کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اس دن کو ہر سال 30جولائی کو منانے کا فیصلہ کیا۔ اس دن کو منانے کا مقصد دوستی کے رشتوں کو مزید مضبوط بنانا اور موجودہ بد امنی اور انتشار کے دور میں دوستی کو دوسرے معاشروں ، ممالک اور قوموں کے درمیان پروان چڑھانا ہے۔ تاکہ مختلف اقوام کے درمیان جاری تنازعات کم ہو سکیں۔ کسی بھی زمانے میںدوستوں کی اہمیت سے انکار نہیں کیا گیا ۔ہر دور کے ہر انسان ایک مخلص اور سچا دوست چاہتا ہے۔ آج کی تیز رفتار زندگی میں اس دن کی اہمیت اور بھی بڑھ جاتی ہے۔ دوستی انسان کے عزیز ترین رشتوں میں سے ایک ہے اور دنیا میں وہ انسان غریب ہے جس کے پاس ایک بھی مخلص دوست نہ ہو۔

جواب دیجئے

x

Check Also

انسداد منشیات کا دن

منصور مہدی آج انسداد منشیات کا عالمی دن ہے۔ دنیا بھر کے معاشروں میں برھتی ...

............................. ...........................................
%d bloggers like this:
Click to listen highlighted text!