..................................................... ......................
Welcome to MANSOOR MEHDI   Click to listen highlighted text! Welcome to MANSOOR MEHDI

امریکہ اور افغان حکومت نے داعش کا تورا بورا پر قبضہ کروایا

سابق فوجیوں کی تنظیم ویٹرنز آف پاکستان (وی او پی) کے اجلاس میں کہا گیا کہ امریکہ افغانستان میں اپنی ناکامیوں کا ملبہ پاکستان پر ڈال رہا ہے۔

ویٹرنز آف پاکستان(وی او پی) کے قائم مقام صدر ایڈمرل تسنیم کی سربراہی میں اجلاس ہوا جس میں جس میںوائس ایڈمرل ہارون، برگیڈئیر میاں محمود، سابق سفیر سلیم نواز گنڈاپور، برگیڈئیر سائمن شروف، برگیڈئیر محمد ریاض، میجر مقصود، کیپٹن بابر ظہیرالدین، میجر فاروق حامد خان، نواز علی، برگیڈئیر مسعود الحسن اور دیگر شریک تھے۔

اجلاس میں انکشاف کیا گیا کہ دو افغان پارلیمینٹیرینز اور ایک امریکی جریدہ کے مطابق امریکہ اور افغان حکومت نے داعش کوہماری سرحد سے متصل تورا بورا پر قابض ہونے میں بھرپور مدد دی ہے جو پاکستان کیلئے شدید ترین خطرہ ہے اس سلسلہ میں آنکھیں پھیرنے والے دوستوں سے وضاحت طلب کی جائے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ پاکستان پر حقانی نیٹ ورک کی مدد کا الزام عائد بے بنیاد ہے اور یہ امریکہ افغانستان میں اپنی ناکامیوں کا ملبہ پاکستان پر ڈال رہا ہے جو غیر منصفانہ ہے۔

پاکستان عوام اور دہشت گردوں پر نظر رکھنے کیلئے سرحد پر باڑھ لگا رہا ہے اور امریکہ کو اس سلسلہ میں جدید ساز و سامان دینے کی ضرورت ہے نہ کہ پاکستان کو دہشتگردی کیخلاف جنگ ولن قرار دیا جائے۔

سرد جنگ جیتنے میں پاکستان کا کردار انتہائی اہم ہے مگر اب ہمیں ولن سمجھا جا رہا ہے اسلئے ان حالات میں پاکستانی عوام کی توقعات کے عین مطابق روس اور چین سے تعلقات بڑھانا ضروری ہو گیا ہے۔ عسکری ماہرین نے کہا کہ سی پیک پاکستان کی قسمت بدلنے والا منصوبہ ہے جسے ہر صورت میں اور ہر قیمت پر جلد از جلد مکمل کیا جائے۔

انھوں نے کہا کہ فارن پالیسی کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے جبکہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور پاکستان میں دہشت گردی میں بھارتی ایجنسی را کے ملوث ہونے کے ثبوت دنیا کے سامنے لائے جائیں۔

جواب دیجئے

x

Check Also

12 سالہ لڑکی کے ریپ کے بدلے میں 17 سالہ لڑکی کا ریپ

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر ملتان کے علاقے مظفرآباد میں ایک ہی خاندان کے ...

............................. ...........................................
%d bloggers like this:
Click to listen highlighted text!