..................................................... ......................
Welcome to MANSOOR MEHDI   Click to listen highlighted text! Welcome to MANSOOR MEHDI

افغانستان سے دہشتگردوں کے داخلے کے 2 راستے محفوظ

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ افغانستان سے پاکستان میں داخلے کے دو اہم راستوں درہ اسپرائی اور استر کلے پر مشتمل بلند ترین چوٹی اسپن کئی کو مکمل طور پر محفوظ بنا دیا گیا ہے اور ان پر پاک فوج نے موثر کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن خیبر4 کے تحت دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو توپخانوں اور فضائی حملوں کے ذریعے سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ خیبرپختونخوا کے انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور میجر جنرل شاہین نے کہا ہے کہ آپریشن خیبر 4 منصوبے کے مطابق آگے بڑھ رہا ہے اور دہشتگرد فرار ہونے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ 16 جولائی کو پاک فوج نے وادی راجگال میں خیبر 4 آپریشن کا آغاز کیا تھا جس کا مقصد سرحد پار موجود جنگجو تنظیم داعش کی پاکستانی علاقوں میں کارروائیوں کو روکنا ہے۔

جواب دیجئے

x

Check Also

12 سالہ لڑکی کے ریپ کے بدلے میں 17 سالہ لڑکی کا ریپ

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر ملتان کے علاقے مظفرآباد میں ایک ہی خاندان کے ...

............................. ...........................................
%d bloggers like this:
Click to listen highlighted text!