..................................................... ......................
Welcome to MANSOOR MEHDI   Click to listen highlighted text! Welcome to MANSOOR MEHDI

نہال ہاشمی کا متن نامکمل ہوا تو ڈی جی پیمرا کو گھر نہیں جیل بھیجیں گے

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے نہال ہاشمی کی عدلیہ مخالف تقریر کا عدالت میں جمع کرایا گیا متن نامکمل قرار دے دیا ۔ عدالت نے ریمارکس دئیے کہ اگر ٹی وی پراس مواد سے زیادہ نشر ہوا ہوگا تو ڈی جی پیمرا گھر نہیں جیل جائے گا ۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ بادی النظر میں نہال ہاشمی نے توہین عدالت کی ۔ نہال ہاشمی متنازعہ تقریر پر ازخود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی ، ڈی جی پیمرا بطور گواہ عدالت میں پیش ہوئے ۔

پیمرا کی جانب سے تقریر کا پیش کردہ متن نامکمل قرار دے کر کہا گیا کہ بادی النظر میں نہال ہاشمی نے توہین عدالت کی ۔ غلط معلومات فراہم کرنے پر سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل پر اظہار برہمی کیا ۔ اٹارنی جنرل نے موقف اختیار کیا کہ کسی چینل نے پوری تقریر نہیں صرف مختلف حصے نشر کیے ۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ جو متن پیش کیا گیا ہے اس میں توہین آمیز مواد نہیں ۔

جسٹس شیخ عظمت سعید نے کہا کہ اگر ٹی وی پراس مواد سے زیادہ نشر ہوا ہوگا تو ڈی جی پیمرا گھر نہیں جیل جا ئیں گے ۔ نتائج اٹارنی جنرل اور گواہ کو بھی بھگتنا ہونگے ۔ اٹارنی جنرل نے کہا کہ عدالت کو غلط معلومات فراہم کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا ۔ عدالت نے نہال ہاشمی کی تقریر بھی عدالت میں چلا ئی ، وکیل حشمت حبیب نے کہاکہ دفاع کیلئے لوگوں کو کراچی سے لانا ہے ، اتنی مہنگائی میں کراچی سے آنے والوں کا خرچہ کون اٹھائے گا ۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دئیے پہلے توہین عدالت کرتے ہیں پھر مہنگائی کا رونا روتے ہیں ۔ عدالت نے نہال ہاشمی کو دو ہفتوں میں جواب جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت21 اگست تک ملتوی کر دی ۔

جواب دیجئے

x

Check Also

12 سالہ لڑکی کے ریپ کے بدلے میں 17 سالہ لڑکی کا ریپ

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر ملتان کے علاقے مظفرآباد میں ایک ہی خاندان کے ...

............................. ...........................................
%d bloggers like this:
Click to listen highlighted text!