..................................................... ......................
Welcome to MANSOOR MEHDI   Click to listen highlighted text! Welcome to MANSOOR MEHDI

خبریں

روس اور چین کی بحیرہ بالٹک میں مشترکہ جنگی مشقیں

پہلی مرتبہ روس اور چین یورپی ممالک کے بالکل قریب بحیرہ بالٹک میں مشترکہ جنگی مشقوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ دوسری جانب چین نے قطر بحران کے پس منظر میں خلیج فارس میں ایران کے ساتھ مشترکہ جنگی بحری مشقوں کا آغاز کر دیا ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق بحیرہ بالٹک کی جنگی بحری مشقوں میں حصہ لینے ...

مزید پڑھیں »

چین اور بھارت کے درمیان جوہری جنگ کا خطرہ بڑھ گیا

بھارتی فوج کی ہٹ دھرمی کے باعث چین اور انڈیا کے درمیان جوہری جنگ کا خطرہ منڈلانے لگا ہے۔ گزشتہ ماہ جون سے دونوں فوجیں ایک دوسرے کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالی کھڑی ہیں جبکہ چند دن قبل چین نے اس علاقے میں جنگی مشقیں کر کے بھارت کے سامنے اپنی بھرپور طاقت کا مظاہرہ کیا ہے۔ چینی ماہرین اور ...

مزید پڑھیں »

نواز شریف کو14 سال اور مریم نواز کو7 سال سزا ہو سکتی ہے: فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اس وقت نااہلی، 14 سال قید اور ضبطگی جائیداد کا سامنا کر رہے ہیں۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں فواد چودھری کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کی جانب سے پہلے عوام، پھر پارلیمان اور اب عدالت کے ساتھ بھی فراڈ ...

مزید پڑھیں »

چین کی بھارتی سرحد سے ملحقہ علاقے تبت میں فوجی مشقیں

چین نے بھارتی سرحد سے ملحقہ علاقے تبت میں فوجی مشقوں کا انعقاد کیا جس کے بارے میں مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ بھارت کے لیے کھلی وارننگ ہے کہ وہ کسی بھی مہم جوئی سے باز رہے۔ چینی اخبار ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق چینی فوجیوں نے 5 ہزار میٹر کی بلندی پر چین بھارت ...

مزید پڑھیں »

چین اور بھارت میں جھڑپیں، 158 بھارتی فوجی ہلاک، درجنوں زخمی

سکم کے علاقے میں چینی اور بھارتی فوجوں کے درمیان جھڑپوں کی اطلاعات ہیں۔ چینی فوج نے متعدد بھارتی چیک پوسٹوں پر راکٹ حملے کر کے انڈین فوج کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچایا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ان حملوں میں اب تک 158 بھارتی فوجی ہلاک اور درجنوں زخمی ہو چکے ہیں۔ گزشتہ روز چین نے ایک بار ...

مزید پڑھیں »

بھارتی اقدامات بڑے سانحے کا سبب بن سکتے ہیں: پاکستان

پاک فوج نے بھارتی فائرنگ سے جوانوں کی شہادت پر احتجاج کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ یہ اقدامات بڑے سانحے کا سبب بن سکتے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ اور سیزفائز خلاف ورزیوں کے تناظر میں پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرل ...

مزید پڑھیں »

چین اور اقوام متحدہ کی مقبوضہ کشمیر میں مداخلت پر بھارت بوکھلا گیا

چین اور اقوام متحدہ کی مقبوضہ کشمیر میں مداخلت پر بھارت اور کٹھ پتلی حکومت بوکھلا گئی، بھونڈے الزامات لگانے شروع کردیے۔ مقبوضہ کشمیرکی کٹھ پتلی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے بھونڈا الزام لگاتے ہوئے کہاہے کہ چین نے بھی مقبوضہ کشمیر میں مداخلت شروع کردی ہے۔ محبوبہ مفتی نے وزیرداخلہ راج ناتھ سے ملاقات کی اور مقبوضہ کشمیر کی سیکیورٹی ...

مزید پڑھیں »

داعش کا سرغنہ ابوبکرالبغدادی کے تاحال زندہ ہے

عراقی وزارت داخلہ سے وابستہ ایک انٹیلی جنس گروہ نے داعش کے سرغنہ ابوبکرالبغدادی کے تاحال زندہ ہونے کی خبر دی ہے۔ عراقی وزارت داخلہ سے وابستہ انٹیلی جنس ٹیم الصقور نے دہشتگرد گروہ داعش کے سرغنہ کی ہلاکت پر مبنی خبروں کو مسترد کردیا۔ الصقور انٹیلی جنس گروہ کے سربراہ، وزارت داخلہ انٹیلی جنس اور انسداد دہشتگردی کے ڈائریکٹر ...

مزید پڑھیں »

موصل میں 25 ہزار داعشی قتل اور 130 ڈرون مار گرائے گئے

موصل کے آپریشنل کمانڈر نے اعلان کیا ہے کہ موصل آزادی آپریشن کے دوران کم سے کم 25 ہزار دہشتگرد ہلاک ہوگئے جبکہ اس دوران 130 ڈرون بھی سرنگوں ہوئے۔ موصل کے آپریشنل کمانڈر بریگیڈیئر جنرل عبدالامیر رشید یاراللہ نے کہا ہے کہ عراق کے شہر موصل کو آزاد کرانے کیلئے آپریشن 9 ماہ تک جاری رہا جس دوران 25 ...

مزید پڑھیں »

بھارت نے علاقہ سے فوج نہ نکالی تو اسے شرمندہ ہونا ہو گا: چین

چین نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے سکم سیکٹر میں متنازع سرحدی علاقے ڈونگلام سے اپنی فوج نہ نکالی تو ہزیمت اٹھائے گا جب کہ صورتحال مزید کشیدہ ہوسکتی ہے۔ چین کی سرکاری خبر ایجنسی ژنہوا نے کہا کہ بھارت نے کئی بار سرحدی علاقے ڈونگلام سے فوج واپس بلانے کے چین کے مطالبے کو نظر ...

مزید پڑھیں »

روس کی 6 فٹ 9 انچ قد کی خوبصورت ترین ماڈل

روس سے تعلق رکھنے والی 6 فٹ 9 انچ قد کی حامل ماڈل کو دنیا کی دراز قد خاتون قرار دیا گیا ہے۔ ایکیٹرینا لیزینیا کا تعلق روس کے شہر پنیزا سے ہے۔ انہوں نے 2008 میں اولمپکس باسکٹ بال میں روس کی خواتین کی ٹیم کی نمائندگی کی اور میڈل بھی جیتا۔ ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق 29 ...

مزید پڑھیں »

بھارت میں الگ ریاست گورکھا لینڈ کا مطالبہ زور پکڑگیا

بھارت میں الگ ریاست گورکھا لینڈ کا مطالبہ زور پکڑگیا اور دارجیلنگ شہر میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مغربی بنگال کے شہر دارجیلنگ میں 31 ویں روز بھی مکمل ہڑتال ہوئی جس کی وجہ سے کاروبار زندگی مفلوج رہا۔ ہزاروں خواتین نے علیحدہ ریاست ’’گورکھا لینڈ‘‘ کے حق میں ریلی نکالی اور ...

مزید پڑھیں »

اگلے ہفتے وزیراعظم کے اعزاز میں الوداعی پارٹی ہوگی

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کا قصہ تمام ہو چکا اور طویل تاریک رات بالآخر ختم ہو گئی ہے۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کو انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ اب وزیراعظم نواز شریف کے خلاف فوجداری کارروائی ہو گی، شریف خاندان نے عدالت میں جھوٹ بولا اور ان کا ...

مزید پڑھیں »

مجسمہ بننے والا بھارتی شخص

بھارتی شہر چنائی کے ایک ہوٹل پر کام کرنے والے 54 سالہ عبدالعزیز گزشتہ 32 سال سے روزانہ گھنٹوں مجسمہ بنے رہتے ہیں اور یہی ان کی نوکری بھی ہے۔ اگر کوئی ان کے پاس آکر انہیں ہنسانے اور ان کی توجہ بٹانے کی کوشش کرے تب بھی انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا اور وہ ایک بے جان چیز کی ...

مزید پڑھیں »

بلوچستان پر میری بھرپور توجہ ہے: آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ آپریشن ردالفساد کے تحت کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعات میں کمی ہوئی اور دہشت گرد مایوس ہو کر آسان اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں لیکن پاک فوج عوام کی مکمل حمایت کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں نبھاتی رہے گی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی ...

مزید پڑھیں »

استعفیٰ کبھی نہیں دوں گا: نواز شریف

وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے جے آئی ٹی نے تمام باتوں کا ذکر کیا لیکن ایسا ایک لفظ بھی نہیں کہ انہوں نے کبھی کوئی کرپشن کی ، ماضی میں بڑی کوشش ہوئی کہ پرویز مشرف سے مل لوں لیکن این آر او سے صاف انکار کیا ، ایجنڈے میں اس طرح کا کام نہیں نہ کبھی کروں ...

مزید پڑھیں »

عمران خان اور طاہر القادری کے خلاف کارروائی شروع

انسداد دہشتگردی عدالت نے ایس ایس پی عصمت اللہ تشدد کیس میں اشتہاری ملزموں عمران خان اور طاہر القادری کے خلاف کارروائی شروع کر دی۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ دونوں کی جائیداد کی تفصیلات جمع کی جائیں۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے ایس ایچ اور سیکرٹریٹ کو حکم دیا کہ عمران خان اور طاہر القادری کی تمام جائیداد سے ...

مزید پڑھیں »

نیا پاکستان تب بنے گا جب چوروں کو پکڑا جائے گا

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہوٹہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نیا پاکستان تب بنے گا جب چوروں کو پکڑا جائے گا۔ حکمران جھوٹا ہو تو سارے ملک کا نظام اور ادارے تباہ کر دیتا ہے۔ 30 سال سے نواز شریف کا احتساب نہیں ہوا کیونکہ وہ اداروں کو خرید لیتے تھے۔ ...

مزید پڑھیں »

چیف جسٹس نے خود کو احتساب کیلئے پیش کر دیا

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سید منصور علی شاہ کی جانب سے خود پر لگائے گئے الزام کا جواب دے دیا گیا۔ پنجاب انفارمیشن کمیشن نے رجسٹرار ہائیکورٹ سے دو ٹیکسٹائل ملز سے متعلق تفصیلات طلب کیں تھیں۔ رجسٹرار آفس کی جانب سے جمع کروائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ شفافیت پر یقین رکھتے ہوئے چیف جسٹس کی ...

مزید پڑھیں »

قطری میڈیا بھی سعودیوں کے مقابل میدان عمل میں

قطر حکومت کے دفتر برائے تعلقات عامہ کے سربراہ نے اپنے ٹوئیٹر پیج پر لکھا ہے کہ ان کا ملک دشمن کے لئے "تر نوالہ” نہیں ہے جسے آسانی سے ہضم کر لیا جائے۔ قطری عہدیدار آل سعود کے حکام کی طرح زبانی جنگ پر اتر آئے ہیں جس کے تحت آخری حملہ قطری حکومت کے دفتر برائے تعلقات عامہ ...

مزید پڑھیں »

Responsive WordPress Theme Freetheme wordpress magazine responsive freetheme wordpress news responsive freeWORDPRESS PLUGIN PREMIUM FREEDownload theme free

............................. ........................................... Click to listen highlighted text!