..................................................... ......................
Welcome to MANSOOR MEHDI   Click to listen highlighted text! Welcome to MANSOOR MEHDI

مصنف کی تحاریر : admin

لاہور میں فیروزپور روڈ پر خودکش حملے میں 26 افراد جاں بحق اور 52 زخمی

لاہور: لاہور میں فیروزپور روڈ پر ارفع کریم ٹاور کے قریب سبزی منڈی کے علاقے میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 26 افراد جاں بحق اور 52 سے زائد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ امدادی کارکنوں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا جن میں سے 7 کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے جس کی ...

مزید پڑھیں »

ٹماٹر جلد کے سرطان کا خطرہ کم کرسکتا ہے

کولمبس، اوہایو: ٹماٹر قدرت کا ایسا انمول تحفہ ہے جو کئی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے اور ایک برطانوی ماہر کے مطابق روزانہ تین ٹماٹر کھانے سے فالج اور دیگر امراض کا خطرہ کم ہوجاتا ہے جبکہ ایک نئی رپورٹ کے مطابق ٹماٹر جلد کے سرطان کا خطرہ بہت واضح طور پر کم کرسکتا ہے۔ ٹماٹروں کو سرخ جواہر بھی ...

مزید پڑھیں »

نہال ہاشمی کا متن نامکمل ہوا تو ڈی جی پیمرا کو گھر نہیں جیل بھیجیں گے

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے نہال ہاشمی کی عدلیہ مخالف تقریر کا عدالت میں جمع کرایا گیا متن نامکمل قرار دے دیا ۔ عدالت نے ریمارکس دئیے کہ اگر ٹی وی پراس مواد سے زیادہ نشر ہوا ہوگا تو ڈی جی پیمرا گھر نہیں جیل جائے گا ۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ بادی النظر میں نہال ہاشمی نے ...

مزید پڑھیں »

نیم کا درخت، شفا سے بھرپور ایک دواخانہ ہے

کراچی: قدیم طبی کتابوں میں نیم کی زبردست اہمیت بتاتے ہوئے اسے شفا سے بھرپور ایک دواخانہ قرار دیا گیا ہے جب کہ ماہرین کے مطابق یہ منہ کی بدبو دور کرنے کے ساتھ ساتھ زخموں کو جراثیم سے پاک کرنے کی حیرت انگیز صلاحیت بھی رکھتا ہے۔ زخم مندمل کرے نیم کے پتوں کا پیسٹ زخم کے جراثیم اور ...

مزید پڑھیں »

امریکا نے پاکستان کے بقایا 35 کروڑ ڈالر روک لیے

واشنگٹن: امریکی محکمہ دفاع نے پاکستان کو سال 2016 کے لئے مختص کی گئی فوجی امداد کی مد میں باقی رہ جانے والی 350 ملین ڈالر کی خطیر رقم فراہم نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرز نے پینٹاگون کے ترجمان ایڈم اسٹمپ کے حوالے سے بتایا کہ یہ فیصلہ امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس ...

مزید پڑھیں »

حدیبیہ پیپر ملز کیس ختم ہوجائے تو بھی اسحاق ڈار کے بچنے کی کوئی راہ نہیں

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا 34 سالہ ٹیکس ریکارڈ عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے ، گتے کے سربمہر ڈبے میں بند ریکارڈ کو سخت سکیورٹی میں سپریم کورٹ میں پیش کیا گیا جس پر واضح الفاظ میں 34 سالہ ٹیکس ریکارڈ کے الفاظ درج تھے ، اس موقع پر جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ ...

مزید پڑھیں »

سکول پرنسپل طالبات اور خواتین کی فحش ویڈیوز بنانے کے جرم میں گرفتار

پشاور میں ایک شرمناک سکینڈل سامنے آیا ہے جہاں ایک نجی سکول کا پرنسپل نا صرف خواتین بلکہ زیر تعلیم بچیوں کی فحش ویڈیوز بنا کر انھیں بلیک میل کرتا تھا۔ عطاء اللہ مروت نامی یہ شخص عرصہ دراز سے اس مکروہ اور گھناؤنے جرم میں ملوث تھا لیکن بدنامی کے ڈر سے کسی نے آج تک اپنی زبان نہیں ...

مزید پڑھیں »

گردے کی پتھری سے بچنے کی آسان طریقہ

خون سے فاسد مادّوں کی صفائی میں گردوں کا کردار بہت اہم ہے لیکن اگر خدانخواستہ کسی کے گردوں میں پتھری ہو جائے تو نہ صرف وہ خود بلکہ اس کے گھر والے اور دوست احباب بھی سخت پریشانی میں آجاتے ہیں۔ اچھی خبر یہ ہے کہ کچھ سادہ تدابیر اختیار کرکے گردوں کی پتھری سے ہمیشہ کے لیے بچا ...

مزید پڑھیں »

فاحشہ عورتیں وزیروں کی گاڑیوں میں ایوانوں میں آتی ہیں

سرگودھا: رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے کہا ہے کہ ایوانوں میں 90 فیصد کرپٹ جاگیردار اور معاشی دہشتگرد بیٹھے ہیں، ملک میں کوئی جمہوریت نہیں، کروڑوں لگاؤ اربوں کماؤ کے تحت الیکشن لڑا جاتا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایوانوں میں فاحشہ عورتیں وزیروں کی گاڑیوں میں آتی ہیں ، پولیس انہیں سیلوٹ ...

مزید پڑھیں »

پاناما عملدر آمد کیس کی سماعت مکمل ہو گئی، فیصلہ محفوظ

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پاناما عمل در آمد کیس کی سماعت مکمل کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کرلیا۔ جسٹس اعجاز افضل خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی خصوصی بینچ نے پاناما عمل درآمد کیس کی سماعت مکمل کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کرلیا۔ فیصلے کی تاریخ کا اعلان بعد میں ہوگا۔ سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران شریف ...

مزید پڑھیں »

چوہدری شو گرملز ریکارڈ ٹمپرنگ کیس، ظفر حجازی گرفتار

اسلام آباد: چوہدری شو گرملز ریکارڈ ٹمپرنگ کیس میں اہم پیشرفت، ایف آئی اے نے چئیرمین ظفر حجازی کو عبوری ضمانت منسوخ ہونے پر گرفتار کر لیا۔ گرفتاری کے بعد ظفر حجازی کو ایف آئی اے کرائم سرکل منتقل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق چوہدری شوگر ملز ریکارڈ ٹمپرنگ کیس میں چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کو ...

مزید پڑھیں »

پاک فوج کا پہلا دستہ تربیتی طیاروں "سپر مشاق” کے ہمراہ قطر پہنچ گیا

دوحہ: قطر کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ پاک فوج کا پہلا دستہ تربیتی طیاروں "سپر مشاق” کے ہمراہ قطر پہنچ گیا ہے۔ قطری وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے جوان اور تربیتی طیاروں "سپر مشاق” کا پہلا گروہ قطر پہنچ گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق قطر کی فضائیہ کے ڈپٹی کمانڈر نے پاک فوج ...

مزید پڑھیں »

بھارت میں چین کو دشمن کے طور پر متعارف کرایا جا رہا ہے

چین کے سرکاری اخبار ‘گلوبل ٹائمز’ نے اپنے ایک ادارتی مضمون میں لکھا ہے کہ انڈیا میں ہندو قوم پرستی کی لہر نے چین کے سلسلے میں انڈیا کی پر امن پالیسی کو اپنی گرفت میں لے لیا ہے۔ مضمون نگار نے لکھا ہے ہندو قوم پرستی انڈیا کو جنگ کی طرف دھکیل رہی ہے۔ مضمون میں لکھا ہے کہ ...

مزید پڑھیں »

مصر کی نابینا خواتین پر مشتمل آرکسٹرا بینڈ

قاہرہ: مصر کا آرکسٹرا بینڈ النور و العمل خواتین پر مشتمل ہے جو ہر طرح کی دھنیں بجانے پر مہارت رکھتا ہے لیکن اس بینڈ کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ تمام خواتین بینائی سے مکمل طور پر محروم ہیں۔ النور والعمل بینڈ 48 خواتین ارکان پر مشتمل ہے جو مل کر موزارٹ، براہمس اور اسٹراس کی مشکل ...

مزید پڑھیں »

چین کا ایسا لباس جو بیک وقت چھتری بھی ہے اور برساتی بھی

بیجنگ: چین کی ایک مقامی ویب سائٹ پر حال ہی میں فروخت کے لیے ایک عجیب و غریب لباس پیش کیا گیا ہے جو بیک وقت چھتری بھی ہے اور برساتی بھی۔ پہلی نظر میں مضحکہ خیز دکھائی دینے والا یہ لباس چھتری اور برساتی کے بالائی حصے کا مجموعہ ہے۔ اپنی اسی عجیب و غریب شکل کی بدولت اسے ...

مزید پڑھیں »

مصر میں ساڑھے تین ہزار سال قدیم تہذیب کے آثاردریافت ہو گئے

قاہرہ: مصر میں ملنے والے نا مکمل ڈیزائنز قدیم انجینئرنگ کا نادر نمونہ ہیں جنہیں دیکھنے کے لیے سینکڑوں سیاح وہاں جاتے ہیں ۔ یہ اب اہرام مصر کے بعد مصریوں کی آمدنی کا ایک خوبصورت اور آسان ذریعہ بنا ہوا ہے ۔ سیاحوں اور آثار قدیمہ کے ماہرین اس ڈیزائن کو سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ آخر ...

مزید پڑھیں »

جعلی دستاویزات پر مریم نواز کو سات سال سزا ہو سکتی ہے

اسلام اآباد: سپریم کورٹ میں پاناما عملدرآمد کیس کی سماعت کل تک کے لئے ملتوی ہو گئی، 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، وزیراعظم کے بچوں کے وکیل سلمان اکرام راجہ نے سپریم کورٹ میں دلائل دیئے، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا بظاہر جعلی اور خود ساختہ دستاویزات پیش کی گئیں، جس پر سات سال سزا ہوسکتی ...

مزید پڑھیں »

جلد نمبر چار میں شریف خاندان کے بارے میں بڑی سنگین دستاویز ہیں

پاناما لیکس سے مقدمے کی سماعت کرنے والے سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے کہا ہے کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے اپنی حتمی رپورٹ کی جلد نمبر چار میں شریف خاندان کے بارے میں بڑی سنگین دستاویز لف کی گئی ہیں جنھیں کسی طور پر نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ جے آئی ٹی کی رپورٹ کی جلد نمبر چار ...

مزید پڑھیں »

چین نے بھارتی سرحد کے قریب بھاری اسلحہ منتقل کر دیا

چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق چین نے بھارت کی سرحد کے قریب تبت کے علاقے میں بھاری اسلحہ منتقل کر دیا ہے۔ چین کی فوج کے سرکاری اخبار ڈیلی پی ایل اے نے رپورٹ کیا ہے کہ چینی فوج کی مغربی کمانڈ نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران بڑی مقدار میں گولہ بارود اور فوجی گاڑیوں کو تبت منتقل ...

مزید پڑھیں »

خواتین کیلئے ہڈیاں مضبوط بنانے کا نسخہ

تیس سال سے زائد عمر کی خواتین میں ہڈیوں کا بھربھرا پن اور اس سے وابستہ دیگر امراض عام ہوتے ہیں لیکن اب اچھی خبر یہ ہے کہ اگر وہ روزانہ صرف ایک منٹ تک بھی پوری قوت سے دوڑیں تو اس سے ان کی ہڈیوں کی کثافت (ڈینسٹی) پر اچھا اثر ہوتا اور ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں۔ اچھی اور ...

مزید پڑھیں »
............................. ........................................... Click to listen highlighted text!